چندی گڑھ: (یو این آئی) پنجاب کی حکومت نے ہفتہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پٹیالہ رینج کا فوری طور پر تبادلہ کردیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ مکھوندر سنگھ چھینا کو نیا آئی جی پٹیالہ، دیپک پارک کو ایس ایس پی اور وزیر سنگھ کو ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل پٹیالہ میں خالصتان مخالف احتجاجی مارچ کے سلسلے میں شیو سینا اور خالصتان کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ کے دوران پتھراؤ ہوا۔ دونوں گروپوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔ پتھراؤ کے دوران اسٹیشن انچارج سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.