ہندوستانی سرحد پر پاکستان کی ہتھیار سپلائی کی کوشش ناکام

    0

    سری نگر: جموں و کمشیر میں سرحدی کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں مستعد جوانوں نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر سے ہندوستانی سرحد میں ہتھیار سپلائی کرنے کی پاکستان کی کوشش کا ناکام بنادیا ہے اورخود کارہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
    وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر پہرہ دے رہے جوانوں نے دو سے تین دہشت گردوں کو کیرن سیکٹر میں کشن گنگا دریا کے پار سے ایک رسی سے بندھی ایک ٹیوب میں کچھ سامان لے جاتے ہوئے دیکھا۔
    کرنل کالیا نے بتایا کہ جوان فوراً وہاں پہنچے اور تلاش مہم شروع کی۔ اس دوران چار اے کے 74 رائفل، آٹھ کارتوس، 240 گولہ بارود سمیت جنگ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مستعید جوانوں نے فوری کارروائی کی جس سے پاکستان کی یہ ناپاک کوشش ناکام ہوگئی۔
    انہوں نے بتایا کہ پورے جنگلی علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاش مہم شروع کی گئی ہے۔ آخری رپورٹ موصول ہونے تک حفاظتی دستوں کا دہشت گردوں سے تصادم نہیں ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS