آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان جنگ بندی پررضامندی: سرگئی لاوروف

    0

    ناگارنو۔کاراباخ : آرمینیا اور آذربائیجان ہفتہ کی نصف رات سے جنگ بندی کے لئے رضامند ہوگئے ہیں۔
    روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے یہ اطلاع دی۔ 
    انہوں نے بتایا کہ آرمینیا اور آذربائیجان متنازعہ علاقے ناگارنو ۔ کاراباخ کے سلسلے میں بات چیت شروع کرنے کے لئے بھی رضامند
    ہوگئے  ہیں۔
    آرمینیا اور آذربائیجان کے دررمیان ناگورنو ۔ کاراباخ علاقے پر قبضے کے سلسلے میں تقریبا دو ہفتے تک جنگ ہوئی جس میں دونوں  
    جانب سے سینکڑوں لوگوں کی موت ہوگئی۔ روس کی راجدھانی ماسکو میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے  
    میں ہوئی رضامندی سے دونوں ممالک کے لوگوں نے راحت کی سانس لی  ہے۔
     لاوروف  نے کہا ہے کہ ریڈ کراس اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردارادا کرے گا۔
    الجزیرہ کی رپورٹ کے  مطابق 27 ستمبر کو شروع ہوئے اس  جنگ میں کم سے کم  300 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS