اپوزیشن لیڈران کی جنترمنترپرمیٹنگ

0
theprint.in/india

نئی دہلی: (یو این آئی) پیگاسس جاسوسی تنازعہ اور دیگرامورکے تعلق سے پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان اپوزیشن لیڈروں نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کی صبح یہاں جنترمنتر پرمیٹنگ کی۔
میٹنگ میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی سمیت 13 دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران شامل ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈر بعد میں جنتر منتر پر کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔
میٹنگ میں ڈی ایم کے،ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا،راشٹریہ جنتا دل، سماج وادی پارٹی، مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی،عام آدمی پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا،نیشنل کانفرنس،آئی یو ایم ایل اور آر ایس پی کے رہنما موجود تھے۔
ایک ہفتے کے اندر اپوزیشن جماعتوں کی یہ دوسری میٹنگ تھی۔
اس درمیان ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ پرسون بنرجی، ڈولا سین اور اپروپا پودار نے جنتر منترمظاہرین کسانوں سے ملاقات کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS