تیسرا محاذ بی جے پی کو شکست نہیں دے سکتا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)انتخابی حکمت عملی بنانے میں ماہر پرشانت کشور کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو ہرانے کا کام تیسرے محاذ سے نہیں ہوپائے گا۔ جو بھی پارٹی نریندر مودی کو ہرانا چاہتی ہے اسے خود کو دوسرے آپشن کے طور پر پیش کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس ابھی ایسا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ لیکن اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ گاندھی خاندان کی نگرانی میں چلنے والی پارٹی ملک کی دوسری بڑی سیاسی پارٹی ہے۔ اس کا ڈھانچہ پورے ملک میں موجود ہے۔ ایک انٹرویو میں کشور نے کہا کہ صرف نمبر 2 پارٹی ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔ کوئی تیسرا یا چوتھا محاذ ایسا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے نتائج کا 2024 کے عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں اس سے جوڑنا غلط ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ 2024 میں پی ایم مودی کو کون چیلنج کر سکتا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS