یوپی :ہٹائے گئے 45773 لاﺅڈ اسپیکر، 58 ہزارکا والیوم کیا گیا کم

0

لکھنئو( ایجنسیاں ) : اتر پردیش میں لاوڈ اسپیکرز کے خلاف غیر قانونی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے احکامات کی پولیس سطح پر تعمیل کی جا رہی ہے۔ جمعہ تک ریاست میں مذہبی مقامات یا دیگر مقامات پر غیر قانونی طور پر نصب 45,773 لاوڈ اسپیکرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 58,861 لاوڈا سپیکر کی آواز کم کر دی گئی ہے۔ یوگی حکومت نے ہائی کورٹ کے حکم کی پوری طرح تعمیل کرنے کی ہدایت دی ہے۔یوپی کے اے ڈی جی لاءاینڈ آرڈر پرشانت کمار نے ریاست میں جاری مہم کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نصب لاوڈ اسپیکر کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ نئی جگہوں پر لاوڈ اسپیکر لگانا منع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ صوتی معیار سے زیادہ اسپیکرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پہلے سے نصب لاو¿ڈ اسپیکر کے ساتھ والیوم کو کم کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو اصول کو نظر انداز کرتے ہیں یا شکایت کی صورت میں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مذہبی مقامات سے بلا تفریق لاوڈا سپیکر ہٹائے جا رہے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 24 گھنٹوں میں 24 ہزار لاوڈ سپیکر ہٹا دیے گئے۔ یعنی ریاست میں ہر گھنٹے ایک ہزار لاوڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے۔ دراصل جمعرات تک 21,963 لاوڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔ ساتھ ہی 42,332 لاو¿ڈ اسپیکر کا والیوم کم کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS