تین خواتین سمیت 13قمارباز حراست میں،ایک لاکھ روپے ضبط

0

راجکوٹ :گجرات میں راجکوٹ شہر کے دو الگ الگ علاقوں میں تین خواتین سمیت 13 قمار بازوں کو حراست میں لے کرایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم ضبط کی گئی۔
پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ ڈی سی بی علاقے میں ادھے نگرکے ایک مکان میں چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران جوئے کھیل رہے چھ افراد کو وہاں پکڑ لیا گیا۔ ان سے ایک لاکھ 19 ہزار روپے اوردیگرسامان برآمد کیا گیا۔
اسی طرح راجکوٹ تعلقہ علاقہ میں سمودھ نگر آوس یوجنا کے ایک مکان پر چھاپہ مارکروہاں سے تین خواتین اور چار مرد وں کوجوا کھیلتے ہوئے پکڑ لیا گیااور ان سے 16 ہزار 120 روپے اوردیگر سامان ضبط  کیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS