ڈالر کے مقابلے روپیہ 17 پیسے مضبوط

0

ممبئی،: دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے نرم  پڑنے کی وجہ سے انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ ڈالر کے مقابلے 17 پیسے اضافے کے ساتھ 76.03 روپے فی ڈالرہوگیا۔
گزشتہ روزہندوستانی کرنسی کی قیمت پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ 76.20 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔آج شروع سے ہی روپیہ مضبوط رہا اور یہ چار پیسے اضافے کے ساتھ 76.16 ڈالر فی ڈالر پر کھلا۔ اس کے بعد اس کا گراف لگاتار اوپرکی طرف بڑھتا رہا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں یہ مضبوط ہوکر 75.98 ڈالر فی ڈالر ہوگیا تھا۔ آخرمیں،یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 17 پیسے کے اضافے کے ساتھ فی ڈالر 76.03 روپے پر بند ہوا۔
دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں آج ڈالر انڈیکس میں 0.25 فیصد  کی گراوٹ رہی۔ اس سے روپیہ کو تقویت ملی۔ گھریلو بازار وں میں نصف فیصد  کی تیزی سے بھی ہندوستانی کرنسی کو مضبوطی حاصل کرنے میں مدد ملی۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS