یوم آزادی پر فوج کے 6 جوانوں کو شوریہ چکر، 116کو بہادری میڈل

0
Image: ssbcrackexams.com

نئی دہلی:(یو این آئی) مختلف مہمات میں بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے فوج کے جوانوں کو یوم آزادی پر شوریہ چکر سے اور 116کو بہادری کے لئے آرمی میڈل سے نوازا جائے گا۔وزارت دفاع کے مطابق یوم آزادی پر کل ملاکر 154فوجیوں کو تمغوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ان میں چھ فوجیوں کو شوریہ چکر، چار کو بارکے ساتھ بہادری کے لئے آرمی میڈل، 116کو بہادری کے لئے آرمی میڈل اور 28کو قابل ذکر خدمات کے لئے انعام سے نوازا جائے گا۔مدراس ریجی منٹ کی 18ویں بٹالین کے کیپٹن آشوتوش کمار کو جموں۔کشمیر میں کنٹرول لائن پر مادروطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کرنے کے لئے بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ جموں۔کشمیر میں ہی دہشت گردوں سے لوہا لینے والے راشٹریہ رائفلس کی 44ویں بٹالین کے میجر ارون کمار پانڈے، راشٹریہ رائفلس کی 55ویں بٹالین کے میجر روی کمار چودھری، راشٹریہ رائفلس کی 16ویں بٹالین کے کیپٹن وکاس کھتری، راشٹریہ رائفلس کی 9ویں بٹالین کے رائفل مین مکیش کمار اور راشٹریہ رائفلس کی 34ویں بٹالین کے سپاہی نیرج اہلاوت کو بھی شوریہ چکر سے نوازا جائے گا۔بہادری کے لئے دیئے جانے والے آرمی میڈل میں بھی 15بہادروں کو بعد از مرگ یہ اعزاز دیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS