کنور حادثہ: مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23ہوئی، 9 اب بھی لاپتہ

0
Image: News Click

شملہ:(یو این آئی) ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں بدھ کو پہاڑی سے چٹانیں گرنے اور کئی گاڑیوں کے ملبہ میں دب جانے کے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 23ہوگئی۔ حادثہ میں نولوگ اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ہماچل پردیش ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے آج دوپہر جاری بلیٹن کے مطابق چھ لاشیں آج نکالی گئی ہیں۔ حادثہ میں ایک بس (ریکانگ پیو۔شملہ)، دو کاریں، ایک ٹاٹا سومو اور ایک ٹرک سمیت کچھ گاڑیاں ملبہ میں دب گئی تھیں۔ حادثہ کے بعد این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، مقامی پولیس اور ہوم گارڈس نے بچاو اور راحت کام شرو ع کیا۔ آپریشن میں 13لوگوں کو بحفاظت نکالا جاسکا، جن میں سے گیارہ کو معمولی چوٹیں آئی تھیں لیکن دو لوگ سنگین طورپر زخمی ہوئے تھے۔ پہلے دن دو لاشیں ملی تھیں، دوسرے دن دس اور کل تین افراد کی لاشیں ملیں تھیں۔ آج چھ لاشیں نکالی گئی ہیں ان میں سے 18 مرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور پانچ کی شناخت ہونی باقی ہے۔حادثہ میں نو لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS