آذربائیجان نے ہمارے ٹھکانوں پر فائرنگ کی: آرمینیا

0
DNA India

یریون: (یو این آئی/اسپوتنک) آرمینیا نے سنیچر کو دعوی کیا کہ آذربائیجان کی طرف سے ملک کی شمال مشرقی سرحد پر
واقع اس کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔آرمینیائی وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کرکے یہ دعوی کیا۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ آذربائیجان کے مسلح دستوں نے 13اگست (جمعہ) کی رات دس بجے سے دس بجکر چالیس
منٹ کے درمیان آرمینیا۔آذربائیجان سرحد پر واقع آرمینیائی ٹھکانوں پر فائرنگ کی۔بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کی رات سرحد پرحالات نسبتاً مستحکم رہے۔ فائرنگ میں آرمینیائی فوجی عملہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔
آرمینیااور آذربائیجان کے مابین جدوجہد متنازعہ علاقہ ناگورنو۔کراباکھی پر ہے۔ نومبر 2020میں ایک جنگ بندی معاہدہ
کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین جدوجہد کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS