’ہینڈلوم ڈے‘پرونکیانائیڈو نے بنکر برادری کودلی مبارکباد دی

0

نئی دہلی:نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے’ہینڈلوم ڈے‘کے موقع پر بنکر برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ہندوستان کے انوکھے فن سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔جمعہ کے روزایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ ہینڈ لوم آرٹ بنکر بھائیوں کی دستکاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا ’’آج چھٹے قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پرمیں ہینڈلوم پر کام کرنے والے ملک کے  بنکر بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔
 نائیڈو نے کہا کہ کاروباری نوجوانوں کو اس فن کی تربیت دیکراس فن میں ایجادات کرنا اوراسےفروغ دیناہے۔ہندوستان کے اس انوکھے روایتی فن سے دنیا کو متعارف کرانے کی ہرممکن کوشش کرنی ہوگی ۔
نائب صدر نے کہا کہ  ہینڈلوم دیسی خود انحصاری اورہمارے بنکربھائیوں کے قوت بازو،فن کاری،خود داری اوربااختیاربنانے نشانی ہے۔ 1950 میں آج ہی کے دن سودیشی مہم کا آغاز ہوا۔ پشمینہ سے کانجیورم ریشم ،بندھنی سے  مونگا سلک تک  ہندوستان دستکاری اور ہینڈ لوم  کی ایک جنت ہے ،جسے روایتی بنکروں اورکاریگروں کے ہنر مند ہاتھوں سے سنوارا سجایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہینڈلوم صرف ایک ہنر نہیں ہے بلکہ یہ متعدد کاریگروں اور بنکروں خصوصا خواتین کی زندگی اور معاش کے ساتھ مربوط ہے۔ اس نایاب ہنر،اس کا معیار،اس کی متنوع  املاک دانش کو تحفظ او حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS