اولمپکس: فاتحین اورکوچوں پر انعامات کی بارش، تفصیلات کے لیے خبر حاضر

0
middleeast.in-24.com

نئی دہلی :(یو این آئی) ہندوستان کے معروف کاروباری گھرانوں میں سے ایک اور 13 بلین امریکی ڈالر کے اثاثہ جات والے جے ایس ڈبلیو گروپ نے حال ہی میں منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تمغہ جیتنے والوں سبھی ہندوستانی کے لیے 2.5 کروڑ روپے سے زائد کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نقد انعام جے ایس ڈبلیو گروپ کی طرف سے تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے خیر سگالی کا ایک اشارہ ہیں جنہوں نے اولمپک تمغے گھر لا کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس گیمس 2020 حال ہی میں اختتام ہوا ہے،جس میں ہندوستان نے تاریخ میں سب سے زیادہ سات تمغے جیتے ہیں جن میں ایک سونے کا تمغہ بھی شامل ہے۔ جے ایس ڈبلیو گروپ کی جانب سے اعلان نقد انعامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔سونے کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو ایک کروڑ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا ، جبکہ ان کے کوچ کلاؤس بارٹونٹز اور فزیوتھیراپسٹ ایشان ماروہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ نیرج چوپڑا اولمپک گیمز میں ہندوستان کا دوسرا انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے اور ہندوستان کے پہلے ٹریک اینڈ فیلڈ میڈلسٹ بنے۔ انہوں نے 87.58 میٹر جیولین پھینک کر گولڈ میڈل جیتا۔کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا کو انعام کے طور پر 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے ، جبکہ ان کے کوچ امزاریوس بینٹی نیڈیس اور فزیوتھیراپسٹ منیش چھیتری کو 5-5 لاکھ روپے ملیں گے۔
چاندی کا تمٖغۃ جیتنے والے پہلوان روی داہیا کو 20 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ ان کے کوچ ستپال سنگھ کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دیئے جائیں گے۔ روی نے مردوں کے 57 کلوگرام زمرے میں فری اسٹائل کشتی میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے اولمپک کھیلوں کی شروعات کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے تمغہ جیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS