ٹوئٹرسیاست میں راہل گاندھی کو بی جے پی نے کیا دیا مشورہ؟

0

نئی دہلی:(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے حکومت کی طرف سے جاری انہی رہنما ہدایات کے تحت اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرسکتے ہیں جن کو کانگریس اظہار رائے کی آزادی کے لئے خطرہ بتاتی ہے۔بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کی سیاست زمین پر نہیں بلکہ صرف ٹوئٹر پر ہوتی ہے۔ آج ٹویٹر نے بھی مسٹر گاندھی کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ ٹوئٹر پر مسٹر گاندھی نے جنسی استحصال کا شکار ایک خاتون کی شناخت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے سیاست کی خاطر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ نہ صرف ٹوئٹر کی پالیسی کے خلاف بلکہ ملک کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔
مسٹر سوریہ نے کہا کہ جہاں تک ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا تعلق ہے، نریندر مودی حکومت نے اسی ٹوئٹر کے معاملے میں سوشل میڈیا کے لیے رہنما اصول مقرر کیے تھے، تب کانگریس لیڈروں نے انہیں اظہار رائے کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ مسٹر گاندھی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انہی ہدایات کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ بحال کرنے کی کوشش کریں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS