اڈیشہ: کالجوں ، یونیورسٹیوں میں 13 جولائی سے آن لائن کلاسز شروع

    0

    حکومت کے حالیہ فیصلے کے درمیان کووڈ-19 کی وجہ سے 31 اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، اوڈیشہ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن اداروں (ایچ ای آئی) سے 13 جولائی سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کو کہا ہے۔ عالی تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم نے خط لکھطکر بتایا کہ 13 جولائی سے 'آن لائن کلاسز' شروع کرنے کی ضرورت ہے اور اساتذہ طلبہ سے مشورہ کرنے کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر کے ذریعہ رابطہ کریں گے اور مختلف امور سے متعلق ان کے سوالات کے جواب دیں  دریں اثنا ، خط کے مطابق ، طلبہ لائبریری سے کتابیں حاصل کرسکتے ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں یکم جولائی سے 31 اگست تک 50 فیصد ملازمین کی حاضری کے ساتھ ( کلاس روم میں تعلیم دینے اور ہاسٹل چلانے کے علاوہ) اپنے سرکاری کام انجام دیں گے۔
    ایچ ای ایل کے سربراہ تمام اساتذہ ، افسران اور ملازمین کے روسٹر انتظامات کا فیصلہ کریں گے تاکہ کسی بھی دن صرف 50فیصد ملازمین دفتر / ڈیوٹی میں حاضر ہوں۔ مزید یہ کہ متعلقہ محکمہ نے علی اداروں سے حتمی سال / سمسٹر طلبا کی ایولیوشن / ری ایولیوشن مکمل کرنے اور 31 اگست 2020 تک ان کے نتائج شائع کرنے کو بھی کہا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS