’سائیکل گرل‘کے والد کا کردار نبھائیں گے سنجے مشرا

    0

    ممبئی :  بہار کی بیٹی 'سائیکل گرل' جیوتی پر بننے والی فلم میں جیوتی کے والد کا کردار سنجے مشرا ادا کرتے نظرآئیں گے۔لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بیماروالد کو سائیکل پر بٹھا کرہریانہ کے گروگرام سے 1200 کلومیٹردوراپنے گھردربھنگہ (بہار) پہنچنے والی بہارکی بیٹی جیوتی کماری کی تعریف پورے ملک میں ہورہی ہے۔ جیوتی نے سات دن میں گروگرام سے دربھنگہ کا سفر طے کیا۔ جیوتی کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے۔ فلم کا نام ’آتم نربھر‘رکھا گیا ہے۔ فلم میں سنجے مشرا جیوتی کے والد کا کردار نبھائیں گے۔ اس فلم میں خود جیوتی کماری مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ  25اگست 2020سے شروع ہورہی ہے۔
    شائن کرشنا اس فلم کی ہدایتکاری کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں بنیادی طورپرلاک ڈاؤن میں مہاجر مزدوروں کی پریشانی کو دکھایا جائے گا۔ سنجے مشرا کو اس کردار کے لئے اس لئے منتخب کیا گیا  ہے کیونکہ وہ خود دربھنگہ سے ہیں اور میتھلی زبان بھی بولتے ہیں جو جیوتی بھی بولتی ہے۔ سنجے بھی اس فلم کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ فلم ’آتم نربھر‘ہندی،انگریزی اور میتھلی میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس فلم کو دوسری زبانوں میں بھی ڈب کیا جائے گا اور  دیگر 20 زبانوں میں اس کے سب ٹائیٹل رکھے جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS