اب کانگریس کارکنوں کی اوچھی حرکت، اپنی پارٹی لیڈر کے گھرپر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی

0
Image: Punjab Kasari

نئی دہلی(ایجنسی):سابق مرکزی وزیر اور کانگریس راجیہ سبھا کے رکن آنند شرما نے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے گھر پر ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ میں اس واقعے کی خبر سے تکلیف محسوس کر رہا ہوں۔
ایک اور ٹویٹ میں شرما نے لکھا کہ کانگریس کی آزادی اظہار کو برقرار رکھنے کی ایک تاریخ ہے۔ رائے اور خیال کے اختلافات جمہوریت کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ عدم برداشت اور تشدد کانگریس کی اقدار اور ثقافت سے متصادم ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار لوگوں کی نشاندہی کی جانی چاہیے اور انہیں نظم و ضبط سے کام لینا چاہیے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیں اور سخت کارروائی کریں۔

بتادیں کہ کانگریس لیڈر کپل سبل کے پارٹی قیادت پر سوالات اٹھانے کے بعد بدھ کو پارٹی کے کئی کارکنوں نے سبل کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ سبل کے بیان سے کارکنوں کو تکلیف ہوئی اور اس وجہ سے انہوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کپل سبل کے گھر پر ٹماٹر پھینکے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
سابق مرکزی وزیر نے بدھ کے روز کہا تھا کہ کانگریس میں اب کوئی منتخب صدر نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ فیصلہ کون لے رہا ہے۔ سبل نے کہا کہ ہم جی 23 ہیں ، یقینی طور پر جی ہزور 23 نہیں ہیں۔ ہم مسائل اٹھاتے رہیں گے۔ کپل سبل بھی جی 23 کا حصہ ہیں۔ اس گروپ کے 23 لیڈروں نے گزشتہ سال سونیا گاندھی کو خط لکھ کر پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں جامع تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS