وی ایچ پی سرگرم ،گیتا کوقومی کتاب کا درجہ دیا جائے گا؟

0
Image: The Print

نئی دہلی،(یو این آئی):وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے حکومت سے گیتا کو قومی کتاب کا درجہ دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ گیتا کو تعلیمی اداروں کے نصاب کا لازمی حصہ بنایا جانا چاہیے۔ وی ایچ پی کے قومی سکریٹری رادھا کرشنا منوڑی نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وی ایچ پی نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ اساتذہ اور طلبا میں اچھے جذبے اور فرض کا احساس پیدا کرنے کے لئے نصاب میں گیتا کو لازمی بنا یا جائے۔
انہوں نے کہا ’’اچھی تنخواہ اور سہولیات ہونے کے باوجود بھی اساتذہ کا اپنی ڈیوٹی مکمل نہ کرنا قابل تشویش بات ہے۔ تعلیم میں مسلسل اخلاقی اقدار کا کم ہونا عالمی سطح پر ہماری منظم دانشورانہ صلاحیتوں کی توہین ہے۔ اس لیے ہر استاد کے لیے لازم ہے کہ وہ تدریس کے دوران گیتا کے تمام ابواب پڑھیں اور پڑھائیں۔
مسٹر منوڑی نے کہا کہ سرکاری اداروں یا بیوروکریٹس میں قدر میں اضافہ اور فرض کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے گیتا کے تمام ابواب کے لیے ایک مقررہ مدت میں گیتا پکھواڑا منعد کرنا چاہیے۔ مسٹر منوڑی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حکومت ہمارے ان مطالبات کامناسب احترام کرتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS