کشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں

0

سری نگر،(یو این آئی) بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے سال مارچ یا اپریل کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ کا تعین چناو کمیشن کو کرنا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 25نومبر تک الیکٹورل رولز کا کا م مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ دسمبر اور جنوری میں جموں وکشمیر میں الیکشن کرانا تقریباً نا ممکن نظر آرہا ہے۔اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات مارچ اور اپریل میں ہی ہوںگے ۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کافی سرگرم نظر آر ہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS