کرائسٹ چرچ حملہ: شہید نعیم رشید کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈ کا اعلان

0
aa.com.tr/en

ویلنگٹن(ایجنسیاں) : نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چر چ میں مسجد پردہشت گرد حملے میں شہید نعیم راشد کو نیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ پاکستانی نژاد نعیم راشد کو دہشتگرد حملے کے دوران خطرناک صورتحال میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پرنیوزی لینڈ کے بہادری کے سب سے بڑے میڈل سے نوازا گیا۔ نعیم راشد نے گولی لگنے کے باوجود سفیدفام دہشت گرد کوغیرمسلح کرنے اوراس پرقابوپانے کی کوشش کی تھی۔ نعیم راشد کے بیٹے بھی اس کوشش کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ حملہ کے خلاف مزاحمت نہ کی جاتی تو مزید جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والے غیرمعمولی اوردوسروں کے لئے اپنی جان کی پروا نہ کرنے والے لوگ تھے۔ 2019 میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں سفید فام دہشت گرد کی اندھا دھند فائرنگ سے 51 نمازی شہید ہوگئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS