افغانستان میں 20 سالہ جنگ میں ناکامیوں پر امریکہ میں تحقیقاتی کمیشن قائم

0

واشنگٹن (ایجنسیاں): امریکی کانگریس نے طالبان کی فتح کے بعد افغانستان میں 20 سالہ جنگ کی ناکامیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن کے قیام کے لیے ووٹ دیا۔قائم کردہ کمیشن 768 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کا حصہ ہے جسے ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی منظور کیا، افغانستان پر بنایا جانے والا کمیشن 16 ارکان پر مشتمل ہوگا۔توقع کی جا رہی ہے کہ اگست میں امریکا کی طویل ترین جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکالنے کا متنازع فیصلہ کرنے والے صدر جو بائیڈننیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ پر دستخط کریں گے۔ ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن افغانستان میں جنگ کا ایک جامع جائزہ لے گا اور مستقبل کی کارروائیوں کے لیے حکمت عملی اور تزویراتی اسباق سے آگاہ کرنے کے لیے سفارشات پیش کرے گا، جس میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے اور کمی کے اثرات شامل ہیں۔ دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے نامزد کیے جانے والے ارکان کو ایک سال کے اندر طالبان کی فتح کی ابتدائی اور 3 سال میں مکمل وجوہات کا پتہ چلانا ہو گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS