نئی تعلیمی پالیسی : ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گورنروں کا اجلاس

0

نئی دہلی: تقریبا تین دہائیوں کے بعد آنے والی نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں گورنروں کی  کانفرنس عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرہ کی  وجہ سے  کل صبح وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی۔
صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے ، ریاستوں  کے وزرائے تعلیم ، وائس چانسلرز اور سینئر افسران بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
قابل غور ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں نئی ​​تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا تھا اور تب سے ہی ملک میں نئی ​​تعلیمی پالیسی پر بحث جاری ہے۔ یہ نئی تعلیمی پالیسی 34 سال بعد آئی ہے جب اس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی  راجیو گاندھی نے 1986 میں نئی ​​تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
ان دنوں نئی تعلیمی پالیسی کے حوالہ سے  ملک بھر میں  ویبنار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے اور ملک کے مختلف تعلیمی اداروں کے ورچوئل سمپوزیم  میں ماہرین تعلیم اس پر غور کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS