شراب مافیاﺅں سے ساز باز کے الزام میں تھانہ صدر معطل

0

موتیہاری: بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے ترکولیا کے تھانہ صدر کو شراب اسمگلروں سے ساز باز رکھنے کے معاملے میں سموار کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے یہاں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ ترکولیا کے تھانہ صدر نونیت کمار نے ایک شراب مافیا سے بڑی ۔ مقدار میں شراب ضبط کی اور اس
سے روپے لیکر معاملے کو رفع دفع کردیا ۔ معاملے کی جانچ کیلئے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شیش یادو کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے سنیچر کی دیر شام ترکولیا
تھانہ پرچھاپے ماری کی جس میں پولیس ٹیم کو کئی اہم جانکاریاں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ جانچ ٹیم نے تھانہ احاطہ کے بیت الخلاءسے بھی شراب برآمد کی ہے ۔
جھانے بتایاکہ چھاپے ماری کے بعد پولیس ٹیم سے ملی رپورٹ کی بنیاد پر تھانہ صدر نونیت کمار کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
غور طلب ہے کہ ترکولیا تھانہ صدر نے ایک ہفتہ قبل جے سنگھ پور گاﺅں سے قریب آٹھ سو لیٹر دیسی شراب ضبط کی تھی ۔ تھانہ صدر نے اس معاملے میں کوئی ایف
آئی آر درج نہیں کی اور شراب اسمگلروں سے ساز باز کر کے معاملے کو رفع دفع کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS