کینسر سے متاثرہ ہندوستانی رائفل شوٹر کا 42 سال کی عمر میں انتقال 

0

پونے: سابق ہندوستانی شوٹر اور ٹرینر پورنیما زنین کا کینسر کے سبب انتقال ہوگیا۔ وہ 42 سال کی تھیں۔ہندوستانی رائفل شوٹر پچھلے دو سالوں سے کینسر سے لڑرہی  تھیں۔ پورنیما نے ورلڈ کپ اور ایشین چمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 10 میٹر ایئر رائفل میں طویل عرصے تک قومی ریکارڈ رکھا۔ مہاراشٹرحکومت نے انہیں شیو چھترپتی اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا تھا۔
پورنیما کو دو سال قبل کیرالہ میں ہونے والے نیشنل گیمز کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے سیف گیمز،دولت مشترکہ چمپئن شپ اورایشین چمپئن شپ میں ملک کے لئے تمغے جیتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS