Image:nytimes.com

بروسیلز:(یواین آئی) ناٹو نے افغانستان سے اپنے فوجی نکالنے کے لیے باقاعدہ تیاری شروع کر دی ہے۔ ناٹو اتحاد میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع نے یکم مئی سے مربوط، ترتیب وار اور طے شدہ انداز میں فوجی انخلا شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ سلسلہ چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن بھی افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اب امریکہ کی طویل ترین جنگ ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس وقت افغانستان میں ناٹو اتحاد کے قریب 10 ہزار فوجی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS