پلازمہ دینا تبلیغی جماعت کی قابل تقلید نظیر: ظفراسلام

0

نئی دہلی: بی جے پی کے ترجمان ظفر اسلام نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے صحتیاب کورونا متاثرین کی طرف سے کورونا کے دیگر متاثرین 
کو اس وبا کی زد سے باہر نکالنے کےلئے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ دینے کا فیصلہ عین اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی زد میں آنا مکمل طور پر کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اپنا خون پلازما عطیہ کرنا مکمل طور پر متاثرین کا اپنا فیصلہ ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت والوں کے اس قابل ستائش قابل اقدام کو تسلیم کرنا چاہئے جنہوں نے اپنی مرضی سے اپنا پلازما عطیہ کیا۔ اس سے دوسروں کو بھی ایسا 
کرنے کی ترغیب ملے گی۔ 
انہوں نے اس اقدام کو ملک کے ہر شہری کی جانب سے لائق ستائش قرار دیا۔
 ظفر اسلام نے مزید کہا کہ کورونا کسی کو اس کے رنگ، نسل اور ذات و مذہب کی پہچان کے ساتھ زد میں نہیں لیتا بظاہر اسی ادراک کے ساتھ تبلیغی جماعت والوں نے بلا 
امتیاز ملک کے کورونا متاثر شہریوں کو اپنا پلازمہ دیکر ملک میں قابل تقلید نظیر قائم کی ہے۔ 
قبل ازیں نئی ملی نسل کی عصری تربیت کیلئے معروف مولانا فضل الرحیم مجددی نے بھی کورونا سے تحفظ کے بیشتر سائنسی اقدام کو عین اسلامی تعلیم کے مطابق 
گردانا تھا اور ملت اسلامیہ ہند سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی تمام تر عبادات کو سر دست اپنے گھروں تک محدود رکھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS