پی ایم مودی نے’من کی بات‘کے لئے لوگوں سے مشورے مانگے

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اس ماہ 26تاریخ کو نشر ہونے والے ماہانہ پروگرام من کی بات کےلئے عوام سے مشورے مانگے ہیں۔ آکاش وانی پی ایم مودی کا یہ پروگرام نشر کرتا ہے۔ 
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس ماہ کا من کی بات پروگرام 26اپریل کو نشر کیا جائےگا اور اس کےلئے مشورے اس نمبر پر 1800117800 ڈائل کرکے ریکارڈ کرائے جاسکتے ہیں یا مائی جی او وی یا نمو ایپ پر لکھ کر بھیجے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم ملے مشوروں کو اپنے خطاب میں شامل کرتے ہیں اور ان کا یہ پروگرام اہمیت کے ساتھ موجودہ حالات کے موضوعات پر مبنی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS