سیوان میں نوجوان کا گولی مار کرقتل

0

نئی دہلی: بہار میں سیوان ضلع کے چین پور پولیس آﺅٹ پوسٹ کے نگئی گاﺅں میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ 
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ نگئی گاﺅں باشندہ چھٹو پرساد (20) کل رات کھانا کھانے کے بعد اپنے گھر کے باہر ٹہل رہا تھا تبھی ایک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے دھاوا بولا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے چھٹو پرساد کا گولی مار کرقتل کر دیا۔ 
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سپرد کردی گئی ہے معاملے کی تفتیش کی جارہی رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS