کووڈ-19: وزیر اعظم مودی کی رمضان میں مسلم معاشرے سے دعا کی اپیل

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے دوران ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ملک کے عوام سے کورونا وائرس کے بارے میں بات کی۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے مسلم معاشرے کے لوگوں سے بھی کہا کہ وہ رمضان کے دوران زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں مسلمان پہلے سے زیادہ نماز ادا کریں تاکہ دنیا عید سے قبل کوروناوائرس کے قہر سے آزاد ہو جائیں۔
غور طلب ہے کہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق سال کا نواں مہینہ رمضان کا ہوتا ہے۔ اس سال رمضان المبارک کا یہ پاک مہینہ حال ہی میں شروع ہوا ہے۔ رمضان کے مہینے میں مسلم معاشرے کے لوگ روزے رکھتے ہیں اور نماز پڑھنے خاص احتمام کرتے ہیں۔ روزہ رکھنے کے ساتھ تمام مسلمان اپنی مذہبی آسمانی کتاب قرآن مجید بھی پڑھتے ہیں۔ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں اللہ اپنے بندوں کو بے حساب رحمتوں سے نوازتا ہے اور تمام تر دعائیں قبول کرتا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS