مزدوروں سے بھری پک اپ کھائی میں گری 20زخمی

0

ڈنڈوری:مدھیہ پردیش  کے ڈنڈوری ضلع  کے شہ پوراعلاقےکےدادرگاؤں کے نزدیک آج صبح  ایک پک اپ وین کے پلٹنے سے ایک مزدور کی موت ہوگئی اور 20مزدور  زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نرسنگھ پور سے ڈنڈوری آرہی پک اپ وین صبح دس بجے دادر گاؤں  کے پاس ایک گائے کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔پک اپ میں تقریباً 30 مزدور سوار تھے۔اس حادثے میں ایک مزدور چیت رام (35) کی موت ہوگئی اور 20 مزدور زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے شہ پورا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کیاگیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS