ہندوستان میں گذشتہ 3 دنوں میں 10 ہزار سے زیادہ نئے معاملات، کل متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود  متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 50545 ہوگئی ہے۔ گزشتہ تین روز میں کورونا کے 10 ہزار نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 3900 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ نافذ کیا گیا تھا، جو 17 مئی تک جاری رہے گا۔ دریں اثنا مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں کچھ مراعات بھی دی گئی ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 1650 سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں اور 14 ہزار سے زیادہ افراد اس مرض سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے معاملات سب سے زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 16758 معاملات ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 1233 کیسز درج ہوئے ہیں۔ وہیں ممبئی ملک کا واحد شہر ہے جہاں کورونا متاثرہ کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ ممبئی میں کوروناوائرس کے 10714 معاملے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS