ہندوستان میں کورونا وائرس کے لیے چار دواؤں کا ٹرائل شروع کر رہا ہے وزارت آیوش

0

نئی دہلی: عالمی وبا کوروناوائرس کے خلاف دنیا بھر میں جنگ جیتنے کی کوششیش کی جا رہی ہیں۔ ہندوستان میں اس کے لئے اب آیوش وزارت بھی آیوروید کی چار ادویات کے ذریعہ کورونا مریضوں پر ٹرائلز کرنے جارہا ہے۔ یہ ٹرائل جو دو دن میں شروع ہونا ہے،یہ 12 ہفتوں کا ہے اور 1000 مریضوں پر کیا جائے گا۔ ئی ٹرائل وزارت آیوش سی ایس آئی آر کے ساتھ مل کر رہا ہے۔ اس معاملے میں آیوش وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچہ نے بتایا کہ وزارت صحت ، وزارت آیوش اور سی ایس آئ آر کے ساتھ تین قسم کی پڑھائی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، 'ملک بھر میں چار دوائیوں پر ٹرائل شروع کر رہے ہیں۔ ہم ایک بہت بڑے سیمپل سائز پر اسٹڈی کر رہے ہیں جو قرنطینہ میں یا زیادہ خطرہ والی آبادی ہے۔ اس کا نمونہ سائز 5 لاکھ کا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ایمیونٹی سے متعلق وزارت آیوش کی دوائیوں سے استثنیٰ ہو کر جو مشورہ دیا ہے ، اس کا اثر 50 لاکھ افراد کی تشخیص پر کر رہے ہیں اور یہ چاروں دوائیں آیوروید کی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن 17 مئی تک جاری رہے گا۔ ہندوستان میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 1783 ہو چکی ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد 52000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS