تمل ناڈو: لاک ڈاون کے دوران شراب کی دکانیں کھلنے سے ناراض خواتین نے سڑک پر کیا مظاہرہ

0

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی حکومت نے اس میں کچھ نرمی بھی کی ہے۔ کئی ریاستوں نے  شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے اور لوگوں کی لمبی قطاریں شراب خریدنے کے لیے نظر آرہی ہیں۔ 
 حکومت کے اس فیصلے سے خواتین ناراض ہیں۔ تمل ناڈو کے مدورئی میں پیاکارا علاقے میں خواتین کی بڑی تعداد نے گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل کر حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شراب کی فروخت پر فوراً پابندی عائد کی جانے چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS