تقریباً  2.98  کورونا معاملوں کے ساتھ ہندوستان پہنچا دنیا میں چوتھے مقام پر

0

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے سے  متاثرین کی تعداد 297535 ہوگئی، جس سے  ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے اور اس مدت میں ریکارڈ 396 لوگوں کی اس وبا سے اموات ہوئی ہیں۔
 ہندوستان متاثرین کے معاملے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑکر دنیا میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں تقریباً 297535 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ میں 2928600  لوگ اس کی زد میں ہیں لیکن برطانیہ میں اموات کی تعداد ہندوستان کے مقابلے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔ ہندوستان میں اب تک جہاں اس وبا سے 8498 لوگوں کی موت ہوئی ہے، وہیں برطانیہ میں کووڈ۔ 19 سے 41364 لوگوں کو موت ہوچکی ہیں۔
 صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10956 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 297535 ہوگئی ہے۔ اس دوران 396 لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 141842 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 147195 لوگ اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے، جہاں اس وبا سے اب تک 2023385 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 113818 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں اس کے بعد برازیل (8.03 لاکھ) اور روس (5.02 لاکھ)  ہے۔ چوتھے مقام پر ہندوستان (2.98 لاکھ) ، پانچویں مقام پر اسپین (2.43 لاکھ) اور چھٹے مقام پر اٹلی (2.36 لاکھ) ہے۔ 
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سے سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3607 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور 152 لوگوں کی موت ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 97648 اور اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3590 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1561 لوگ اس وائرس سے صحت مند بھی ہوئے ہیں، جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 46078 ہوگئی ہے۔
 کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 38716 ہوگئی ہے اور 349 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 20705 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ 
کورونا کے سبب قومی راجدھانی دہلی کی حالت بھی مسلسل بگڑتی جارہی ہے اور ملک میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے۔ دلی میں 34687 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1085 لوگوں کی جانیں گئی ہیں، جبکہ 12731 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔ 
ملک میں مغربی ریاست گجرات کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے لیکن تعداد اموات کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 22032 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1385 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 15101 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ 
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک 12088 کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 345 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 7292 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ 
راجستھان میں بھی کورونا کا قہر زوروں پر ہے یہاں متاثرین کی تعداد 11838 ہوگئی ہے اور 265 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 8775 لوگ پوری طرح ٹھیک ہوئے ہیں۔ 
مدھیہ پردیش میں 10241 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 431 لوگوں کی اس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 7042 لوگ وائرس سے آزادی حاصل کرچکے ہیں۔ 
مغربی بنگال میں 9768 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 442 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 3988 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
 جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 5429 اور کرناٹک میں 6245 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 80 اور 72 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4574 ہوگئی ہے اور 52 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہریانہ میں 64، پنجاب میں 59، بہار میں 36، کیرلا میں 18، اتراکھنڈ میں 15، اوڈیشہ میں 9، جھارکھنڈ میں 8، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش اورآسام میں چھ ، چنڈی گڑھ پانچ، پڈوچیری میں دو اور تریپوری، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS