خود کو پہلی سپرماڈل سمجھتی ہیں انو اگروال

    0

    خود کو پہلی سپرماڈل سمجھتی ہیں انو اگروال
    ممبئی، : ہندی سنیما کی عاشقی گرل انو اگروال خود کو  ملک کی پہلی سپرماڈل سمجھتی ہیں۔نوے کی دہائی کی سپرہٹ فلم ’عاشقی‘سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کرنے والی انو اگروال  کافی عرصہ سے فلموں سے دور ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران ہندی کے علاوہ تمل فلموں میں بھی قسمت آزمائی ۔ انو اگروال نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے جس میں وہ اپنی زندگی کے تجربات اور درد بیاں کررہی ہیں۔
    انو نے ویڈیو میں کہا  ’’مجھے ملک کی پہلی سپر ماڈل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس وقت  ڈیجیٹل میڈیا میں اتنی  سرگرمی موجود نہیں تھی۔ اگراس دوران ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا ہوتا تو سب کو معلوم ہوتا کہ میں ملک کی پہلی سپر ماڈل ہوں۔ بلیو جینس میں میری فوٹو اس وقت لوگوں کے ذہن میں تھی۔ میں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بھی کام کیا ہے۔
    سال 1999 میں انو اگروال اپنے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے  سرخیوں میں  آئی تھیں۔ یہ حادثہ نہایت خطرناک تھا۔ اس  حادثے میں نہ صرف انو کی یادداشت چلی گئی  تھی بلکہ 29 دنوں تک وہ کوما میں رہیں‘‘۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS