پرمود ساونت نے ریشی کپور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

0

نئی دہلی: گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت نے جمعرات کو مشہورو معروف اداکار ریشی کپور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ 
ہہندوستانی سنیما کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 
ساونت نے اپنے ٹویٹ میں کہا،’انڈین فلم انڈسٹری سے ایک اور دکھ بھری خبر آرہی ہے۔ ریشی کپور کا انتقال انڈین فلم سنیما کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان 
ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے لواحقین کے تئیں میری گہری تعزیت ۔‘
ریشی کپور کا جمعرات کو انتقال ہوگیاہے۔ اس سے ایک دن پہلے بالی ووڈ کے ایک اور مشہوراداکار عرفان خان کا انتقال ہو گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS