ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے57پیسے مضبوط

0

ممبئی: گھریلو شیئر بازار میں طوفانی تیزی کی بدولت انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آج 57پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.09
روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔ 
ہندستانی کرنسی مسلسل چوتھے دن مضبوط ہوئی ہے۔ بدھ کو یہ 52پیسے بڑھ کر 75.66روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔
 روپے میں آج شروع سے ہی تیزی نظر آئی۔ یہ 49پیسے کی سبقت کے ساتھ 75.17روپے فی ڈالر پر کھلا۔ پورے دن یہ 75.20روپے فی ڈالر سے 
74.94روپے فی ڈالر کے درمیان رہا۔ آخر کار گزشتہ روز کے مقابلہ 57پیسے مضبوط ہوکر 75.09روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔ 
گھریلو شیئر بازاروں میں ڈھائی فیصد کی تیزی سے کرنسی بازار میں بھی مضبوطی آئی۔ دنیا کی اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں گراوٹ سے روپے 
کو مدد ملی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS