ہندوستان میں کورونا وائرس کے 1،684 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس كووڈ -19 کے معاملات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،684 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین   کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا کی وجہ سے 37 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 718 ہو گئی ہے۔ ملک کی  مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 23،077 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا  سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار میں بھی اضادفہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 491 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 4،749 تک پہنچ گئی ہے۔
 وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک دن میں 778 کا اضافہ درج کیا گیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد 6،430 پر پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید  14 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 283 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 840 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 217 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں یہ فہرست میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد میں 2،624 ہو گئی ہے اور مزید نو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے بعد ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 128 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد اب تک مجموعی  2،376  افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں مجموعی 808 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ 
وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،964 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس دوران اس وبا سے کسی کی موت نہیں ہوئی اور  ہلاک شدگان کی تعداد 27 پر مستحکم  ہے۔ تمل ناڈو میں 54 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،683 ہو گئی اور ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے 107 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 1،699 ہو گئی اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 80 ہو گئی۔ 
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا کے 61 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1510 ہو گئی ہے اور اس دوران تین افراد  کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 24 ہو گئی ہے اور ابھی تک 206 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں اس دوران 15 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 960 ہو گئی۔ ریاست میں اس  وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔  کیرالہ میں 447 افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 
جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 895 اور کرناٹک میں 445 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 27 اور 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 427 ہے اور پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 16، مغربی بنگال میں 15، ہریانہ، کیرالہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڈیشہ ،ہماچل پردیش  اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS