چار ریاستوں میں کورونا وائرس سے 472 افراد ہلاک

0

نئی دہلی: مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور راجستھان میں کورونا  وائرس كووڈ -19 بہت  تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان چاروں ریاستوں میں اس مہلک وائرس سے اب تک 13394 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 472 افراد ہلاک ہو چکے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج بروز جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں  کورونا متاثرین کی تعداد 23077 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 718 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 4749 افراد  کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS