کورونا وائرس: اداکار سونو سود نے ہیلتھ ورکرز کے لئے کھولا اپنا ہوٹل

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے قہر میں مسلسل اضافے کے درمیان بالی ووڈ کے اداکار بھی لوگوں کی مدد کے لئے لگاتار آگے آرہے ہیں۔ اس دوران بالی ووڈ اداکار سونو سود بھی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ سونو سود نے صحت کے کارکنوں کے لئے ممبئی کے جوہو میں واقعہ اپنا ہوٹل کھول دیا ہے، جس سے تمام ہیلتھ ورکرز وہاں آکر رہ سکیں۔ سونو سود سے متعلق یہ معلومات فلمی جائزہ لینے والے ترن آدرش نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ دی ہیں۔ عوام اداکار کے اس قدم کی کافی تعریف کر رہے ہیں۔ ترن آدرش کی ٹویٹ کے علاوہ سونو سود نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر میں ڈاکٹر اور نرسز کے لئے کچھ کرسکتا ہوں تو یہ میرے لئے کافی اعزاز کی بات ہوگی۔ سونو سود نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل پوسٹ میں لکھا "اس مشکل وقت میں ہمیں قومی ہیرو کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، جو دن رات بغیر تھکاوٹ کے ہمارے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس لیے میں صحت کے کارکنوں کے لئے جوہو میں واقعہ اپنا ہوٹل کھول رہا ہوں ۔ سونو نے مزید کہا ان ہیروز کے ذریعہ کئے جارہے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم ان کے لئے اتنا تو کرہی سکتے ہیں۔ ہم سب مل کر آئیے آگے آئیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں۔"

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS