کورونا وائرس: صفدر جنگ اسپتال کی 2 خواتین ڈاکٹروں کے ساتھ پڑوسیوں نے کی مار-پیٹ

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان دہلی کے صفدرجنگ اسپتال کی دو خواتین ریزیڈنٹ ڈاکٹروں پر ان کے پڑوسیوں نے حملہ کیا۔ پڑوسیوں نے ان ڈاکٹروں پر کرونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ معاملہ دہلی کے گوتم نگر علاقے کا بدھ کی رات کا ہے۔ صفدرجنگ اسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر منیش نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً 9:30 بجے پیش آیا جب دونوں ڈاکٹر پھل خریدنے کے لیے اپنے گھر سے باہر گیئں تھیں۔
اس دوران پڑوسیوں نے کووڈ ۔19 پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر چیخنا شروع کردیا۔ جب دونوں ڈٓکٹروں نے اپنی بات کہنے کی کوشش کی تو ان پر حملہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں خواتین اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پوسٹیڈ ہیں۔ ڈاکٹر منیش کے مطابق یہ دونوں خواتین ڈاکٹر حملے میں زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں اب تک کورونا کے 5734 معاملات سامنے آ جا چکے ہیں، جس میں سے 473 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 166 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 540 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 17 اموات ہوئیں ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS