میلبورن میں ہند پاک کرکٹ میچ سے پہلے اسدالدین اویسی کا بڑا بیان

0

نئی دہلی (ایجنسی): اسدالین اویسی نے میلبورن میں ہندوستان پاکستان کے بیچ میچ سے کچھ گھنٹے پہلے بڑا بیان دیا ہے۔ جمعہ کو اویسی نے کہا کہ جب ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے تو ایسے میں ٹیم کو اسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔پارٹی کی جانب سے منعقد پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اب آپ کل پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کیوں کھیل رہے ہیں؟ ہماری ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، لیکن ہم ان کے ساھ اسٹریلیا میں کھیلنگے۔ کیا ہوگا اگر پاکستان کے ساتھ ہم نہیں کھیلنگے ؟ 2,000کروڑ کا نقصان؟ لیکن کیا یہ زیادہ معنی رکھتا ہے؟چھوڑو مت کھیلو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS