نیشنل گیمز 2002 کے بعد شروع ہوامیرا کیریئر :ثانیہ مرزا

0

نئی دہلی (یو این آئی) : نیشنل گیمز 2022 کے آغاز سے پہلے ہندوستان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اتوار کو کہا کہ نیشنل گیمز نے ان کے کیریئر کو ایک اہم تحریک دی۔ ثانیہ نے کہاکہ میں صرف 16 سال کی تھی جب 2002 میں نیشنل گیمز کا انعقاد ہوا۔ میں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرت حاصل کی۔ یہ میرے بین الاقوامی کیریئر کے لیے بہترین محرک ثابت ہوا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ثانیہ نے اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے ۔ ثانیہ اس سے قبل دہلی میں جونیئر نیشنل چمپئن شپ سے لے کر حیدرآباد میں ہونے والے نیشنل گیمز اور ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ تک ہندوستان میں کافی ٹینس کھیل چکی ہیں۔ ان کے اس سنہری سفر نے بہت سے نوجوانوں کو متاثر کیا، جن میں انکیتا رائنا کا نام بھی شامل ہے ۔ سات سال بعد نیشنل گیمز کے انعقاد پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ نے کہاکہ میں منتظمین کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں اور مقابلہ کرنے والوں کو ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انٹرنیشنل اسکرین پر آنے سے پہلے خود کو پرکھنے کا صحیح پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز منفرد ہیں کیونکہ یہاں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ستاروں کا امتزاج ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی کھیلوں میں سرفہرست کھلاڑیوں کی موجودگی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے لیے تحریک کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS