مظفر نگر:(یو این آئی) اتر پردیش میں مظفر ضلع کے گاؤں مملانامیں تیز بارش کی وجہ سے گزشتہ رات ایک مکان ،منہدم ہونے سے اس کے ملبے میں دب کر دو بچوں کی موت ہو گئی اور4دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ مملانا کے رہنے والے آس محمد کا مکان گر گیا۔اس کا معائنہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر اور تحصیلدار کے ذریعے کیا گیا۔اس حادثہ میں آس محمد کے بیٹے شعیب(14سال)اور بیٹی ثنا(11سال) کی موت ہو گئی، جب کی چار متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔
چاروں زخمیوں کو پولیس نے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمیوں میں آس محمد کی بیوی سلمہ(40سال) بیٹا شانو(21سال)،جنید(10سال)اور بیٹی کلثوم (5سال) شامل ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صدر پرمانند جگااور تحصیلدار صدر ابھیشیک شاہی نے صبح حادثہ کی جگہ کی جانچ کی۔ان حکام نے ضلع اسپتال میں زخمیوں سے بھی مل کر واقع کی معلومات حاصل کی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.