گورکھپور:وارڈوں کے نام تبدیل، علی نگر ہوا آریہ نگر

0
Hindustan Times

گورکھپور، (ایجنسیاں) گورکھپور میونسپل کارپوریشن میں 32 گاو¿ں کے شامل ہونے کے بعد وارڈوں کی تعداد 70 سے بڑھ کر 80 ہوگئی ہے۔ نئے 10
وارڈوں کے ساتھ ہی پرانے 40 وارڈوں کا نیانام رکھا گیاہے۔ یعنی میونسپل کارپوریشن میں 80 میں سے 50 وارڈ نئے نام سے پہچانے جائیں گے۔ ان میں علی
نگر کانام آریہ نگر،ترکمان پور کا نام شہید اشفاق اللہ،شیخ پور کانام گیتا پریس، رسول پور کانام مہارانا پرتاپ، جعفربازار کا نام آتما رام، میاں بازار کانام مایا بازار،
مرزا پور کا نام شیونگر، چکسا حسین کا نام سنت جھولے لال نگر، دیوان بازار علاقہ نام بینی گنج رکھ دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS