فتح پور،(ایجنسیاں) : اترپردیش کے زیادہ تر اسکول ایسے ہیں، جہاں ابھی تک بچوں کو پڑھنے کیلئے کتابیں نہیں ملی ہیں۔وہ بغیر کتابوں کے ہی پڑھائی کرنے پر مجبور ہیں، لیکن ریاست کا ایک اسکول ایسا بھی ہے، جہاں اسی سیشن کی کتابیں تو تھیں، لیکن انہیں ماسٹر صاحب بیچ کر کیلا کھاگئے۔ دینک ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق وجئی پور(فتح پور) بلاک کے ایک پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے بچوں کی کتابیں گاو¿ں پہنچے کباڑ کے بدلے کیلا فروخت کرنے والے پھیری دکاندار کو 20کلو گرام تول دیں۔ گاو¿ں کے اندر پہنچے دکاندار کے پاس سے اسی سیشن کی نئی کتابیں دیکھ کر پڑھے لکھے گاو¿ں والوں نے اسے روکا تو اس معاملے پر سے پردہ ہٹا۔ معاملہ بلاک علاقہ کے پرائمری اسکول چنتن پور مجرے گڑھ کا ہے۔ یہاں کے ہیڈماسٹر ہری شنکر مشرا کو بچوں کو دی جانے والی مفت کتابوں کو بھی فروخت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔جب گاو¿ں والوں نے کباڑی کو روک کر اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایاکہ گاو¿ں کے اسکول کے ہیڈماسٹر نے ان کتابوں کو دے کر بدلے میں کیلا لیا ہے۔گاو¿ں کے پھول چند پال، دیارام پال، پردیپ دویدی اور دیگر کباڑی کو لے کر ہیڈماسٹر کے پاس پہنچے تو وہ تالا لگاکر فرار ہوگئے۔ معاملہ افسران تک پہنچا تو محکمہ بیسک تعلیم میں کھلبلی مچ گئی۔
اترپردیش میں ہیڈماسٹر نے فروخت کردی اسکولی بچوں کی کتابیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS