چاندنی چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب لگی آگ

0

نئی دہلی:(یو این آئی) شمالی دہلی کے چاندنی چوک علاقے میں میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ انہیں اتوار کی رات تقریباً 10:40 بجے ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جس کے فوراً بعد 6 فائر ٹینڈرز کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ بعد ازاں مزید 40 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں اور 150 اہلکار موقع پر تعینات کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
مسٹر گرگ نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS