یوم جمہوریہ کے موقع پر کیرالہ کی مسجد میں پرچم کشائی

0

ترونتا پورم :کیرالہ میں یہ پہلا موقع ہے جب اتوار کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مساجد میں ترنگا جھنڈا لہرایا گیا تھا اور اس کے احاطے کو سفید ، سبز اور زعفرانی رنگوں سے سجایا گیا تھا۔کیرالہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے اس سے قبل کہا تھا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کیرالہ کی تمام مساجد میں قومی پرچم لہرایا جائے گا اور ’قومی اتحاد کو فروغ دینے‘کےلئے ہندوستانی آئین کی تجویز پڑھی جائے گی۔بہت ساری مسلم تنظیموں نے یوم جمہوریہ منانے پر اصرار کیا تاکہ اس کا پیغام پہنچایا جاسکے۔ تمام محلہ کمیٹیوں اور دیگر کی جانب سے قومی پرچم لہرانے اور ہندوستانی آئین کے تحفظ کا عہد کرنے کےلئے سرکلر بھیجے گئے تھے۔ آئین کی پیشکش مساجد میں بھی سرکلر کے ساتھ بھیجی گئی تھی۔یہ سب ایسے وقت ہوا جب کیرالہ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سی اے اے اوراین آر سی کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ کیرالہ نے سی اے اے کے خلاف مہم میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس مہینے کے شروع میں کیرالہ اسمبلی نے سب سے پہلے سی اے اے کے خلاف تجویز پاس کی اور سب سے پہلے سی اے اے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی بھی داخل کی ۔ یہ قانون ان غیر مسلموں کو شہریت دیتا ہے جو 31 دسمبر 2014 سے قبل پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہندوستان آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS