جرمنی کے شہر لیپزگ میں ایوب سلطان مسجد پر حملہ

0
aa.com.tr

برلن (ایجنسیاں)جرمنی کے شہر لیپزگ میں ترکی-اسلامک یونین آف ریلیجیئس افیئرز (ڈی آئی ٹی آئی بی) سے وابستہ ایوب سلطان مسجد پر ایک گروپ کی طرف سے کیے جانے والے حملے کے بعد11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایوب سلطان مسجد پر 100-150 افراد جن کا تعلق انتہائی بائیں بازو سے ہے ۔ رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ایوب سلطان مسجد کے ٹرسٹ کے چئیرمین عمر مومجو نے کہا ہے کہ مساجد پر کیے جانے والے حملوں سے انہیں سخت دکھ پہنچا ہے اور ہر سال اسی قسم کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔موم جو نے کہا کہ حملے میں مسجد کی 4 کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور عمارت کو نقصان پہنچا، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ان حملوں کے خاتمے کے لیے پولیس سے مدد طلب کی۔موم جو گروپ نے مسجد کو نذر آتش کرنے والوں پر لعنت ملامت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں حملے کے سلسلے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS