جون میں 10 لاکھ سے زیادہ ملازمین ای پی ایف او میں شامل ہوئے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) رواں سال کے جون میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن میں 10 لاکھ سے زیادہ ملازمین، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن میں 15 لاکھ سے زیادہ اور نیشنل پنشن اسکیم میں 58 ہزار سے زیادہ ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ جون 2022 میں کل 10 لاکھ 54 ہزار 261 ملازمین ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سات لاکھ 73 ہزار 864 مرد اور 2 لاکھ 80 ہزار 380 خواتین شامل ہیں۔ ستمبر 2017 سے جون 2022 تک 5 کروڑ 59 لاکھ 27 ہزار 788 ملازمین ای پی ایف او میں شامل ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، اسی مہینے میں 15 لاکھ 47 ہزار 664 ملازمین ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ایس ایس آئی سی) میں شامل ہوئے ہیں۔ اس میں 12 لاکھ 60 ہزار 915 مرد اور دو لاکھ 86 ہزار 695 خواتین ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 54 ملازمین دیگر زمرے میں ہیں۔ ستمبر 2017 سے جون 2022 تک کل 6 کروڑ 92 لاکھ سات ہزار 212 ملازمین ای ایس آئی سی سے وابستہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS